گنگولی/کنداپور:2/جولائی (ایس اؤنیوز) موواڑی کورگا کالونی میں گو بھگتوں کے ذریعے حملہ کا شکار ہوئی متاثرہ اور ہوساڑو گرام پنچایت کی ممبر شکنتلا کا بیٹا چلووا (28)یکم جولائی کی شام اچانک کھیت کے پانی میں گر کر ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔
گرام پنچایت میں کام کرنے والا چلووا گھر لوٹ کر کھانا کھانے کے بعد شام 4بجے پنچایت جانے کی بات کہتے ہوئے گھر سے نکلا تھا۔ بتایا جارہاہے کہ کمبار کوڈلمکی رامنا شٹی نامی شخص کے کھیت والے راستےسے چلووا جب گھر لوٹ رہا تھا تو کھیت کے پانی میں اچانک پھسل کر گر گیا اور وہاں سے اٹھنے کی کوشش میں ناکام ہونے سے موت واقع ہوگئی ۔چلووا کی نعش کو منی پال فورنسک لیب میں پوسٹ مارٹم کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چلووا، شکنتلاکا اکلوتا بیٹاتھا۔کنداپور کے ڈی وائی ایس پی پروین نایک، سی پی آئی راگھوا پڈیل ، ایس آئی سبنا نے جائے وقوع کادورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ہے اور گنگولی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔